لاہورمیں7گھنٹےمیں11انچ بارش ریکارڈکی گئی،میئرلاہور

مئیرلاہور مبشرجاوید نےکہاہےکہ چالیس سال میں ایسی بارش نہیں ہوئی جوآج ہوئی ہے۔

سماءسے بات کرتےہوئےمیئرلاہورمبشرجاوید نےشدیدبارش کوقدرتی آفت قرار دےدیا۔انھوں نے کہاکہ لاہورمیں 7گھنٹےمیں11انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔

انھوں نےبتایاکہ شہباز شریف کے نمائندے ابھی شہرمیں موجود ہیں اورساری صورتحال کو قابو میں لائیں گے۔ میئرلاہورنےبتایاکہ گڑھا پڑنے کی صوتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور امدادی ٹیمیں کام میں مصروف ہیں۔

لاہورمیں 28 سال بعد شدید ترین بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

فلڈفورکاسٹنگ سسٹم نےبتایاہےکہ لاہوراور مضافات میں شدیدبارش کےباعث درياؤں اورنالوں ميں پانی کابہاؤبڑھ گياہے۔دريائےراوی،چناب کےمعاون نالوں ميں درميانےدرجےکےسيلاب کاامکان ہے۔دريائےکابل ميں نوشہرہ کےمقام پرنچلےدرجےکا سيلاب ہے۔ بدھ سےجمعہ تک ڈی جی خان کےرودکوہی نالوں ميں سيلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

MET OFFICE

Lahore rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div