میرانشاہ، پولیٹیکل محرر کی گاڑی پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے بویا محمد حیل میں پولیٹکل محرر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے لیویز کے دواہلکار وں کو شہید اور ایک زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں محرر رحمت حسین بھی شدید زخمی ہوگئے ۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔