بائرن میونخ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، بورشیا ڈوٹمنڈ کی بھی واپسی

اسٹاف رپورٹ


برلن   :   جرمن فٹبال لیگ میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں، ویک اینڈ میچز میں لیگ لیڈر بائرن نے کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا۔ بورشیا ڈوٹمنڈ ضروری کامیابی کے بعد لیگ میں واپس آگئی۔

جرمنی میں فٹبال کا جنون عروج پر پہنچ گیا۔ بائرن میونخ کے مداحوں کو ویک اینڈ پر بھی جشن منانے کا موقع مل گیا۔ اہم میچ میں بائرن نے بیئر کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ بورشیا ڈوٹمنڈ مین لیگ سے باہر ہونے سے بچ گئی۔۔ہوم گراؤنڈ پر بورشیا نے ہوفنہم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

لیگ کے تیسرے میچ میں موئنچن کلائڈبیخ اورہیرتھا برلن میں سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے ہاف میں موئنچن کلائڈبیخ  چھاگئی اور دو گول کردیئے۔ آخری لمحات میں  ہیرتھا برلن نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور تین دو کر دیا۔ سماء

کی

کا

planet

investment

Tabool ads will show in this div