فاٹا میں 25 جولائی کو الیکشن کرانیکی نظرثانی درخواست مسترد

Jul 03, 2018

الیکشن کمیشن نے فاٹا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات الیکشن 2018 کے ساتھ کرانے کی نظر ثانی درخواست مسترد کردی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے متحدہ قبائل پارٹی کی فاٹا میں بھی 25 جولائی کو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔

تین درخواست گزاروں کی طرف سے بیرسٹر فروغ نسیم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ فاٹا میں صوبائی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں کے لیے دو ماہ چاہئیں، عام انتخابات میں اگر تاخیر ہوتی ہے تو کوئی حرج نہیں۔

الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے متحدہ قبائل پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جھوٹی درخواستوں پر بھی فیصلہ سنایا کہ سینیٹر ہدیت اللہ، بریگیڈیئر (ر) قیام اور عدنان خان کے نام پر جھوٹی درخواستیں دائر ہوئیں، جھوٹی درخواستیں دائر کرنے والوں کے خلاف درخواست گزار مقدمہ درج کرائیں اور ڈی جی لاء بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایت درج کرائیں۔

واضح رہے کہ متحدہ قبائل پارٹی نے عام انتخابات کے ساتھ فاٹا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کے لیے اسلام آباد میں بھی احتجاج کیا۔

ECP

NATIONAL ASSEMBLY

grand jirga

Election2018

PTM

Tabool ads will show in this div