مصری فٹبالر محمد صلاح نیا معاہدہ کرکے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
انگلش کلب نے مصری اسٹرائیکرمحمد صلاح کے ساتھ اگلے پانچ سال کے لیے نیا معاہدہ کرلیا، کلب کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔
پریمیئر لیگ سیزن میں گولز کی بارش پر لیورپول نے محمد صلاح کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا، مصری اسٹرائیکر نے دولاکھ پاونڈز فی ہفتے کے عوض نیا معاہدہ کرلیا، نئے معاہدے کے تحت وہ دوہزار تئیس تک انگلش کلب کی نمائندگی کریں گے۔