عمران خان نے قوم کو تیار رہنے کا سگنل دے دیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے سرگودھا میں درگاہ سیال شریف پر حاضری دی اور سجادہ نشين پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کي نيوزکانفرنس ميں بولے تيار ہوجائيں، انيس سو ستر کے بعد قوم کو دوسري بار راستہ بدلنے کا موقع مل رہا ہے گلي محلوں ميں پھيل جائيں مخالفين کو کمزور نہ سمجھيں ۔

چيئرمين تحريکِ انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ تيار ہيں، تين ہفتوں ميں مقابلہ ہوگا ،آئندہ اليکشن پاکستان کي تقدير بدلے گا، اسےعام اليکشن نہ سمجھيں،يہ پاکستان کا فيصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قدرت کبھي کبھي راستہ بدلنے کا موقع ديتي ہے، 1970کے بعد قوم کو دوبارہ موقع مل رہا ہے، قوم کے پاس نادرموقع ہے خود کوتباہي سے بچالے، جو پارٹي بھي جيتے گي اس کيليے مسائل ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جواصلاحات کرے گا وہي ملک کو دلدل سے نکالے گا، کسانوں کیليے خاص پیکج لے کرآئیں گے۔

عمران خان نے سرگودھا میں درگاہ سیال شریف پر حاضری دی اور سجادہ نشين پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات بھی کی ۔

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

PML N

IK

Tabool ads will show in this div