آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Jul 02, 2018

بے گناہ افراد کے خون سے ہاتھ رنگنے والے امن دشمنوں کی موت کا پروانہ جاری کردیا گیا، آرمی چیف نے بارہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جن بارہ ہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے وہ سیکیورٹی فورسزاورمذہبی مقامات پرحملوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں کےحملوں میں آٹھ اہلکاروں سمیت چونتیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

آرمی چیف نے چھ دہشتگردوں کی قید کی سزا کی بھی توثیق کی جبکہ ايک ملزم احسان اللہ کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیاگیا۔

Tabool ads will show in this div