نوجوان کا چوہدری نثار کیلئے تحفہ
ٹیکسلا میں انتخابی معرکے کیلئے چوہدری نثار کے ساتھی خود کو شکاری کہہ رہے ہیں، واہ کینٹ کے شوکت نامی نوجوان نے چوہدری نثارکی ٹیم کو انتخابی مہم کے لیے اپنی جیپ بھی گفٹ کردی، کہتا ہے جیپ ہے تو جیت ہے باقی سب چیپ ہے ۔
این اے تریسٹھ ٹیکسلا کے سیاسی دنگل میں تریسٹھ سالہ چوہدری نثار برسر پیکار ہیں شیر کے شکار کیلئے سپورٹرز بھی تیار ہیں الیکشن کمیشن نے نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا تو ایک سپورٹر نے کمپین ٹیم کو اپنی جیپ ہی گفٹ کرڈالی ۔
جیپ گفٹ کرنے والے شوکت نامی نوجوان کا کہنا تھا کہ جیب کچھ بھی نہیں انکے لئے جان بھی حاضر ہے اصل میں ن لیگ کو یہاں انہوں نے متعارف کروایا ۔
ووٹرز کہتے ہیں ان کیلئے تو ن لیگ اور شیر چوہدری نثار ہی ہیں جبکہ چوہدری نثار کی ٹیم والے کہہ رہے ہیں کہ وہ یہ جیپ کمپین میں استعمال کرینگے اور چوہدری نثار صاحب بھی اس میں بیٹھینگے، سن پچاسی سے یہاں چوہدری نثار جیت رہے ہیں۔ ن لیگ اور شیر کو یہاں پچان ہی انہوں نے دی ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پچیس جولائی کو اس جیپ کے شکاری شیر کا شکار کرینگے یا پھر بلا اس اس جیپ کے ٹائر پنکچر کردے گا ۔