پوسٹرز پر چیف جسٹس، آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر الیکشن کمیشن کی تنبیہ

Jul 02, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/MA-ECP-CJ-Coas-Poster-Case-PKG-02-07-SANA.mp4"][/video]

انتخابی پوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصویر کیوں لگائی؟ سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ۔ گوجرانوالہ سے تحریکِ انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔

الیکشن کمیشن میں آج پیر کواہم درخواست کی سماعت ہوئی۔ انتخابی پوسٹرز پر  چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے والے گوجرانوالہ سے تحریکِ انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آرمی چیف اور چیف جسٹس آپ کے رشتے دار ہیں۔ آخر ان کا انتخابات سے کیا تعلق ہے؟

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کیوں نہ آپ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا جائے۔

پی ٹی آئی امیدوار نے وضاحت کی اشتہار اور پوسٹرز تو الیکشن شیڈول جاری ہونے سے پہلے لگائے گئے۔

سردار رضا بولے جب بھی لگائے گئے ۔ آپ یہ بتائیں کہ کیوں لگائے گئے۔

ناصر چیمہ کو نو جولائی تک تحریری جواب کرانے کی ہدایت کر دی ۔ اس پہلے بھی اس طرح کے پوسٹرز اور بینرز کئی شہروں میں لگتے رہے ہیں ۔

election comission

elections 2018

#GE2018

Nasir Cheema