لیاری واقع پر کارکن صبرکا دامن تھامے رکھيں، آصف زرداری

Jul 02, 2018

لياري ميں پي پي قافلے پرپتھراو پر آصف زرداري کا بڑابيان سامنے آگيا، جيالوں کو صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کي تلقين کردي۔

آصف زرداري نے اپنے بيان ميں کہا کہ الله اورعوام بلاول بھٹو کی حفاظت کریں گے، بلاول بھٹو نے قائد عوام کا پرچم سنبھال لیا ہے، انہوں نے کہا شہید بینظیر بھٹو سے ڈرنے والے آج بلاول بھٹو سےخائف ہیں، لیاری نے ثابت کیا کہ وہ آج بھی بھٹو کا ہے۔

بلاول بھٹو جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے اس دعوے کے ساتھ پي پي چئيرمين بلاول بھٹو کي ملير اور گلشن حديد ميں انتخابي مہم، خطاب ميں کہا کہ لياري ميں دشمن نے سازش کي مگرجيالوں نے والہانہ استقبال کيا، چئيرمين پيپلزپارٹي کي ملير انتخابي مہم کارکنان نے پھولوں کي پتياں نچھاور کرديں۔

عوام سے خطاب ميں بلاول بھٹو نے کہا کل جو کچھ لياري ميں ہوا دشمن کي سازش تھي، جيالے ليڈر نے ايک اور دعوٰي کيا کہ پيپلزپارٹي کے سوا کسي کے پاس کوئي منشورنہيں۔

چیئرمین پی پی پی نے ن ليگ کو تنقید کا نشانہ بنايا اور اسٹيل مل کي تباہي کا ذمےدار قرار ديديا، بلاول بھٹونے مہم کے دوران ترقي کے بڑے بڑے دعوے کيے ساتھ ساتھ نئے وعدے کيے۔

 

BILAWAL

ASIF ZARDARI

CLASH

Liyari

Tabool ads will show in this div