مسلم لیگ ن ڈیرہ غازی خان میں بھی مشکلات کا شکار

مسلم لیگ ن ڈیرہ غازی خان میں بھی مشکلات کا شکار ہوگئی، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض سابق وفاقی وزیر و سینٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پارٹی سے بغاوت کردی۔

مسلم لیگ ن کیخلاف نیاسیاسی اتحاد قائم ہوگیا منحرف لیگی سینٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست کھوسہ سے سیاسی اتحاد بنا لیا، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا بیٹا پی پی 290 پر آزاد حثیت سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کا مقابلہ کرئے گا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست کھوسہ اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض لیگی سینٹر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے صاحبزادے اسامہ عبدالکریم نے کھوسہ ہاؤئس میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا سیاسی اتحاد جیپ کے مشترکہ نشان پر آزاد حثیت سے قومی اسمبلی کے حلقہ 191 اور دوصوبائی حلقوں پی پی 289 اور 290 سے الیکشن لڑے گا۔

سردار دوست کھوسہ کاکہنا تھا کہ این اے 191 اور پی پی 289 سے وہ خود اور پی پی 290 سے اسامہ عبدالکریم ہمارے اتحاد کیطرف سے امیدوار ہونگے۔

PML N

Political alliance

dost muhammad khosa

senator hafiz abdul kareem

Tabool ads will show in this div