نواز شریف کے پیادے میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتے ہیں، چوہدری نثار

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بتائیں ان کو میری کون سی بات سے دکھ ہوا ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے دکھ کا فوری احساس ہوجاتا ہے لیکن جو دکھ وہ دوسروں کو دیتے ہیں اس کا انہیں کبھی احساس نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فوج اور عدلیہ سے محاذ آرائی نہ کرنے کے بیان پر نواز شریف کو دکھ ہوا ہے تو یہی بات ان کے بھائی شہباز شریف بھی کہتے ہیں۔

چوہدری نثار نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے پیادے میرے بارے میں لغو اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔

ELECTION

Politics

NISAR ALI KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div