عامر خان پھر ایکشن میں،امریکی باکسرڈیون الیگزینڈر سے مقابلہ

اسٹاف رپورٹ


لاس ویگاس  :  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان آج میں ڈبلیو بی سی سلور ویلٹرویٹ ٹائٹل کیلئے امریکی باکسر ڈیون الیگزینڈر کے مدمقابل ہیں۔

ستائیس سالہ عامر خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امریکی باکسر ڈیون الیگزینڈر کو آسانی سے پچھاڑدیں گے، ستائیس سالہ عامر خان کہتے ہیں یہ مقابلہ جیتنے کے بعد وہ فلوئیٹ مے ویدھر سے مقابلے کیلئے بھی تیار ہیں، لیکن اس وقت تمام تر توجہ ڈیون الیکزینڈر کو ہرانے پر مرکوز ہے۔ مقابلہ آج امریکی شہر لاس ویگاس میں ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عامر خان اکتیس میں سے اٹھائیس مقابلے جیت چکے ہیں جس میں اٹھائیس ناک آؤٹ بھی شامل ہیں۔ سماء

سے

خان

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div