سلورویلٹرویٹ فائٹ,باکسر عامر خان نے مخالف کو بچھاڑ کرٹائٹل جیت لیا

ویب ایڈیٹر  :

 

لاس ویگاس : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان  نے رنگ میں اتر ایسی کمال مہارت سے  مخالف پر حملہ کیا ، کہ مدمقابل میچ کے کسی حصے میں سنبھال نہ سکا، باکسر عامر خان کے تار توڑ حملوں سے مخالف ڈیون الیگزینڈر مسلسل میچ پر گرفت کمزور کرتا گیا اور بالاآخر عامر خان کے جاندار مکوں کا سامنا نہ کرسکا، سلور ویکٹرویٹ فائٹ کا ٹائیل  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے اپنے نام کرلیا۔

 

باکسنگ کی دنیا میں مایہ ناز مقام بنانے والے اور عالمی شہرت یافتہ عامر خان جب رنگ میں اترتے ہیں، دل کی ڈھرکنیں تیز اور لب دعا میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ بہترین مکوں، چالوں اور تنکنیکی فن سے مالا مال عامر خان نے بڑوں بڑوں کو رنگ میں بچھاڑ کر رکھا دیا، لاس ویگاس کے آڈیٹوریم میں عامر خان آج مد مقابل تھے امریکی باکسر   ڈیون الیگزینڈر  کے، جس پر تابڑ توڑ حملوں اور مکوں نے ڈیون الیگزینڈر  کو کسی طور سنبھالنے کا موقع نہ دیا۔

 

عامرخان کوریفریزنےمتفقہ فیصلےمیں زیادہ پوائنٹ دیئے، میچ میں عامر نے 109-119، 110-118،اور  108-120 سے کامیابی حاصل کی، عامر خان نے کل 113 کے مقابلے میں 120 پوائنٹس سے فتح حاصل کی، میچ سے قبل دونوں باکسر کا وزن 147 پاؤنڈ  ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں عامر خان سے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈیون الیگزینڈر کی پرفارمنس اچھی تھی، الیگزینڈرسےسخت مقابلہ ہوا، عامر کا کہنا تھا کہ کامیابی پراللہ تعالیٰ کاشکرگزارہوں، ڈیون الیگزینڈرسےسیکھنےکاموقع ملا، چاہتا تھا کہ برطانوی شائیقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے۔

 

عامر خان اب آئی بی ایف ویلٹر ویٹ ٹائیٹل باؤٹ میں  فلائڈمے ویدر کے مد مقابل ہوں گے۔ سماء

کو

نے

لیا

خان

washington

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div