افغان مسئلے کا حل پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں، اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشر ف غنی نے کہا ہے کہ افغان طالبان مسئلے کا حل پاکستان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اتوار کو دارالحکومت کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ملکر دہشت گردی کاخاتمہ کریں گے۔ دونوں ممالک میں ایک منفرد تحریری معاہدہ طے پانے کے قریب ہے جس کا فریم ورک بنا لیا گیا ہے۔

افغان صدر نے کہا کہ دونوں ممالک میں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر بات آگے بڑھی اور بہت جلد میڈیا کو اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

USA

TALIBAN

NATO

Tabool ads will show in this div