ہاکی ماہرین کا کھلاڑیوں پر پابندی کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار

کراچی: ہاکی ایکسپرٹس نے پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی کے فیصلے پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ اولمپینز کہتے ہیں ایف آئی ایچ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی پر پوری قوم کے ساتھ اولمپینز بھی چیخ پڑے، سابق کپتان حسن سردار نے گرین شرٹس کےخلاف فیصلے پر بھارتیوں اورایف آئی ایچ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی پرسخت ردعمل کا اظہار کیا۔۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمدعمران نے کہا کہ کھلاڑیوں پر پابندی افسوس ناک ہے۔

میدان سے باہر انڈینز کا وار تو چل گیا، مگر میدان میں گرین شرٹس نےانہیں دھول چٹائی ،اس حقیقت کو کوئی نہیں جھٹلاسکتا۔ سماء

rizvi

rejected

Tabool ads will show in this div