عام انتخابات سے قبل پولیس کے کامبنگ آپریشن میں تیزی

Jul 02, 2018

پنڈي بھٹياں کے مختلف علاقوں ميں پوليس نے کومبنگ آپريشن کے دوران چوبيس مشتبہ کو حراست ميں لے کر بڑي تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔

حافظ آباد پولیس کی جانب سے آپریشن تھانہ صدر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجہ میں24 مشتبہ افراد زيرحراست ہیں۔ زیر حراست افراد سے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 سے قبل ملک بھر میں امن و امان کی صورت حال یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں بشمول انٹیلی جنس نیٹ ورک بھی ملک دشمنوں کے خلاف سخت کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

INTELLIGENCE

COMBING OPERATION

Tabool ads will show in this div