ایم کیوایم ورکزایکشن کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کو قبضہ گروپ قرار دے دیا

ايم کيوايم سِمٹ کر پھر بکھرنے لگي ایم کیوایم ورکزایکشن کميٹي نے رابطہ کميٹي کو قبضہ گروپ قرار دے ديا،کہنے لگے کارکنان الیکشن میں کام نہیں کرینگے، آزاد امیدواربھي میدان میں لانے کا عنديہ دے ديا۔

متحد کرنے کے ايکشن کا ري ايکشن متحدہ میں ایکشن کميٹي بن گئي، ناراض رہنما نہ مانے بپھرے تو بکھرتے چلے گئے، کراچي پريس کلب ميں شاہد پاشا اورانجینئر کاشف نے پريس کانفرنس کرڈالي اور رابطہ کميٹي کو قبضہ گروپ قرارديا۔

شاہد پاشا رہنما ورکز ایکشن کیمٹی ایم کیو ایم نے کہا کہ آٹھ کا ٹولہ رابطہ کیمٹی پر قابض ہے، پارٹی کے کرتا دھرتا بتائیں ان کے پاس مال کہاں سے آیا،ان شہري وڈيروں کے دنيا بھر ميں کاروبار اور جائيداديں ہيں، يہ وڈيرے وہ مرغياں ہيں،جن کے گندے انڈے بچے نچلي سطح پرکام کررہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ قسم کھاکرکہتا ہوں ايم کيوايم ميں کوئي گروپ نہيں، صرف8لوگ ہيں جن کو اب ايم کيوايم سےجانا ہوگا، ہم ان کے بغير ايم کيوايم کو چلا کر دکھائيں گے، انکي وجہ سے ہزاروں کارکنان دوسري جماعتوں ميں جارہے ہيں۔

شاہد پاشا نے آزاد اميدوارلانے کابھي عنديہ دے ديا کہا کہ ایم کیو ایم میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے جو کارکنان کو قبول نہیں ہیں ہم آزاد حثیت سے امیدوار لاسکتے ہیں۔

اس سے پہلے ورکز ایکشن کیمٹی ایم کیو ایم کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 

rabita committee

Tabool ads will show in this div