ایم ایم اے میں کوئی پاناما لیکس اور نیب زدہ نہیں ہے، سراج الحق

Photo source: Samaa
Photo source: Samaa
Photo source: Samaa

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے اگلے عام انتخابات دو نظریات کے درمیان جنگ ہے۔ عالمی اسٹبلشمنٹ مغربی نظریے کی تحفظ کی پشت پر کھڑے ہیں۔ عوام کو عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دینا ہوگا۔

سراح الحق نے دیر میں آبائی حلقہ میدان میں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت مسائل کی دلد ل میں ہے۔ غر بت مہنگا ئی، بدامنی بے روزگاری کی لپیٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ملک پر ستر سالوں سے کرپٹ اور اشرفیہ مافیا کا قبضہ ہے جنہوں نے ہمیشہ مغرب کی گود میں بیٹھ کر اس ملک کو بے دردی سے لوٹا۔

سراج الحق نے کہا کہ عام انتخابات میں ایم ایم اے کا مقابلہ مغربی اور طاغوتی قوتوں سے ہے۔ ایک طرف دین دار لوگ ہیں تو دوسری سیکولر قوتیں ہے جو ملک میں بے حیائی اور مغربی کلچر کو فروغ دے کر اسلامی تہذیب کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ایم ایم اے ان مغربی قوتوں کو شکست دینے کیلئے بحال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے ان قوتوں کو شکست فاش دیں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ایم ایم اے قیادت میں کوئی پاناما لیکس اور نیب زدہ نہیں ہے۔ یہ امانت داروں اور دیانت داروں کی جماعت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ووٹ امانت اور گواہی کانام ہے۔ لہذا عوام کا فرض ہے کہ وہ امانت داروں کو کامیاب کرکے اس ملک سے غلامی کا خاتمہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ شریعت، دوپٹہ، داڑھی، قران، حدیث، امام کو عزت دینا ہے مظلوم کا ساتھ دینا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں مظالم کے خاتمے، ملک کو کرپٹ اور اشرفیہ سے نجات اور شریعت کے نفاذ کیلئے ایم ایم اے کی کامیابی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپس کے اختلافات کو ختم کرکے شریعت کے نفاذ کیلئے اٹھ کھڑے ہوجائیں، جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریک کا نام ہے ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے ایم ایم اے کی کامیابی ضروری ہے۔

SIRAJ UL HAQ

JAMAT E ISLAMI

elections 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div