پچیس جولائی کو ایسی ہوا چلے گی جو پی ٹی آئی کا صفایا کردے گی، مریم اورنگزیب

مريم اورنگريب کے عمران خان پر تنقيدي وار کہتي ہيں عمران خان آج بھي امپائر کے اشارے کے منتظر ہيں، پچيس جولائي کو ايسي ہوا چلے گي جو پي ٹي آئي کا صفايا کردے گي ۔

لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے مريم اورنگزيب نے کہا کہ انتخابات کا بائيکاٹ وہ کرتے ہيں جو کارکردگي نہيں دکھاتے، دھرنا دينے والے پوچھ رہے ہيں کہ سرمايہ کاري کيوں نہيں آئي۔

انہوں نے کہا کہ مقابلہ الزامات کي سياست کرنے والوں سے، ايک ارب درخت نہ لگانے والوں سے، خيبر پختونخواہ ميں ايک بھي اسپتال اور اسکول نہ بنوانے والوں سے ہے ۔

مريم اورنگزيب نے مُخالف جماعت کے چئيرمين کو کھرا کھرا پيغام دے ديا کہتي ہيں آپ تو لاڈلے ہيں جو کيپيٹل کو بھي لاک ڈاون کرسکتے ہيں۔۔

اُنہوں نے کہا کہ مريم نواز صرف پنجاب نہيں بلکہ پورے پاکستان کي انتخابي مُہم ليڈ کرنا چاہتي تھيں، اُنکي غير موجودگي ميں مريم اورنگزيب نے لاہور کے حلقہ اين اے 127 سے مريم نواز کي انتخابي مُہم کا آغاز بھي کيا اور بتايا کہ حمزہ شہباز بھي اپني بہن کي انتخابي مہم ڈٹ کر چلائيں گے، مُہم کے دوران شير بھي کارکنوں کا خون گرماتا رہا۔

 

PML N

election campaign

MARYAM AURANGZAIB

Pakstan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div