چیف جسٹس کا پولی کلینک کی فارمیسی بند ہونے پر اظہار برہمی

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اتوار کو پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا۔ جہاں  فارمیسی بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا۔

اسپتال پہنچنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسپتال کے ایم ایس سے کہا کہ فارمیسی کا دورہ کروائیں۔ ان کا جواب تھا فارمیسی بند ہے تالے کی چابی بھی نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ چھٹی کا دن ہے تو کیا ہوا فارمیسی کھلی ہونی چاہیے۔  کیا چھٹی کے دن اسپتال بھی بند کر دیں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پولی کلینک میں سہولیات کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا مجھے بہت پہلے ہی یہاں کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آتا تو اب تک سہولیات کی فراہمی میں بہتری آ جاتی۔

چیف جسٹس نے پولی کلینک میں سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا اور کہا اسپتال میں ایم آر آئی مشین ہے اور نہ کوئی اور اہم مشین۔ انہوں نے کہا اسپتال میں میں سی ٹی اسکین اور وینٹی لیٹر بھی نہیں ہیں۔

چیف جسٹس کی ایم ایس کو ہدایت کی کہ دو دن میں عدالت آ کر تفصیلی بریفننگ دیں۔

چیف جسٹس نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تحریری طور پر آ گاہ کریں کونسی سہولیات کی کمی ہے۔ اور کہا کہ جو سہولیات چاہیں وہ لکھ کردیں عدالت اپنا کردارادا کرے گی۔

چیف جسٹس نے پولی کلینک سے ادویات کے سیمپل بھی لینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا انسانی حقوق کا صحت سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہو سکتا۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div