پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں کے بعد سیلز ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا
پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں سولہ فیصد تک اضافہ کر کےعوام کو ریلیف سے محروم کردیا گیا۔
پیٹرولیم منصوعات پرسیلزٹیکس میں سولہ تک فیصد اضافہ کر کے چند دن کی مہمان حکومت نے بھی عوام کی چیخیں نکال دیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پروانہ جاری کر دیا۔
پیٹرول پر ٹیکس کی شرح دس فیصد اضافے کے بعد سترہ فیصد ہو گئی۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل پر یہ شرح سترہ سے بڑھ کر اکتیس فیصد ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل پر ٹیکس دس سے بڑھا کر سترہ فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل پر ایک فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کردیا گیا۔
اس بار ٹیکسوں میں اضافہ نہ ہوتا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرکے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا تھا۔