لیجنڈری پاکستانی کرکٹرحنیف محمد اسی ویں سالگرہ آج منا رہے ہیں
اسٹاف رپورٹ
کراچی : لیجنڈری پاکستانی کرکٹرحنیف محمد اسی ویں سالگرہ دو دن بعد آج منائیں گے ۔ اسٹار کرکٹرز تقریب میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کےمطابق سالگرہ کی تقریب میں اسٹار کرکٹرز کی آمد کی وجہ سے دو روز کی تاخیر کی گئی۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شاہد آفریدی، محمد حفیظ ،یونس خان، اسد شفیق ، وہاب ریاض اور سرفرازاحمد شامل ہیں۔ حنیف محمد اکیس دسمبر انیس سو چونتیس کو بھارتی ریاست جونا گڑھ میں پیداہوئے تھے۔ سماء