باکسر عامر خان کا ورلڈ لائٹ ویٹ ٹائٹل شہدائے پشاور کے نام کرنیکا اعلان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ورلڈ لائٹ ویٹ ٹائٹل شہدائے پشاور کے نام کردیا، کہتے ہیں کہ مشکل کی گھڑی میں قوم کا ساتھ دینے اور دنیا کو بتانے آیا ہوں کہ پاکستان ایک محفوظ جگہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ورلڈ لائٹ ویٹ کا ٹائٹل شہدائے پشاور کے نام کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت پاکستان کو آرمی پبلک اسکول کی دوبارہ تعمیر کی بھی پیشکش کردی، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں، تعلیم اور ترقی کے میدان میں ہر ممکن مدد کیلئے ہر وقت تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا گھر ہے، یہاں آکر خوشی محسوس کررہا ہوں، مشکل کی اس گھڑی میں قوم کا ساتھ دینے اور دنیا کو بتانے آیا ہوں کہ پاکستان ایک محفوظ جگہ ہے۔ سماء

tragic

خان

نام

cold

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div