لیبیا ، بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 100 تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے
محفوظ مستقبل کي خواہش نے تين ننھے بچوں سميت سوافرادکي زندگيوں کاخاتمہ کرديا تارکين وطن بحيرہ روم کے راستے يورپ جاناچاہتے تھے۔ ايک اورسانحہ جس نے اولادرکھنے والوں کودہلاديا، تارکين وطن کابچوں کو بہتر زندگي دينے کا خواب پورا نہ ہوا، مہاجرين سے بھري کشتي بحيرہ روم ميں ڈوب گئي، ڈوبنے والے ميں پانچ سال کي عمرکے تين بچے بھي نشامل تھے۔
ليبياميں حالات کي خرابي کے باعث تارکین وطن بحیرہ روم کے راستے یورپی ممالک میں داخلےکيلئےاپنی زندگیاں داؤ پر لگاتے ہيں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بحيرہ روم ميں مہاجرين کي کشتياں ڈوبنے سے سيکڑوں افرادموت کے منہ ميں چلے گئے تھے ۔