پی ٹی آئی کارکنان کی زبردستی خواتین ہال میں داخل ہونے کی کوشش

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں کارکنان نے زبردستی خواتین کے ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی اور صحافیوں پر بھی تشدد کیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پروگرام میں کارکنان نے ہمیشہ کی طرح خواتین کے پورشن میں داخل ہونے کی کوشش کی جن کو موقع پرموجود سیکیورٹی اہلکاروں اور پارٹی رضاکاروں نے روک دیا۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے اس دوران پروگرام کے کوریج کے لیے موجود صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اس تقریب سے عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

IK

mismanagement

Tabool ads will show in this div