پی ٹی آئی جنوبی وزیرستان کے صدر نے پارٹی سے بغاوت کردی

پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے صدر افسر خان محسود نے عمران خان سے بغاوت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے خلاف  این اے 49 جنوبی وزیرستان پرآزاد امیدورکی حمایت کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے صدر افسر خان محسود اور اورپی ٹی آئی یوتھ کے صدرعبد الوحید نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے اپنے حلقہ میں پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار دوست محمد محسود کو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دینے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی امیدوار کے بجائے آزاد امیدوار برگیڈئر(ر) قیوم شیر کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ دوست محمد محسود نے 2013 میں بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اسی حلقہ سے الیکشن لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے تھے۔

افسر خان محسود نے کہا کہ اگر عمران خان نے ان کو اپنے عہدے سے معزول بھی کر دیا تب بھی وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کو سپورٹ کریں گے اور الیکشن جتوا کر یہ سیٹ خان صاحب کو تحفہ میں دیں گے۔

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

IK

Tabool ads will show in this div