مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

دنیا کے بڑے بزنس مینز میں شمار ہونے والے بھارت کے معروف بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تصویر میں خوبصورت جوڑے کو مہمانوں کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی منگنی کی تقریب دھوم دھام سے ہوئی، جس میں فلمی ستاروں و مشہور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان، پریانکا چوپڑا نے اپنے دوست نک جونز ، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرن جوہر،سچن ٹنڈولکر و دیگر شخصیات نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

جب کہ اس دوران پریانکا چوپرا کی نک جونز کے ساتھ شرکت بھی تقریب میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔

son

engagement

Businessman

Isha Ambani

Tabool ads will show in this div