ڈاکار ریلی،قطر اور برطانوی ڈرائیورز کے نام رہی
اسٹاف رپورٹ
بولیویا : ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ قطر کے نصیر ال عطیہ اور برطانوی رائیڈر سام سنڈرلینڈ نے جیت لیا۔
قطر کے نصرال عطیہ نے کار ریلی کے پہلے راؤنڈ میں میدان مار لیا۔ دو ہزار گیارہ کے چیمپئن ال عطمیہ نے مقررہ راستہ ایک گھنٹہ بارہ منٹ اور پچاس سیکنڈ میں طے کیا۔ ارجنٹائن کے آرلینڈو بائیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے اور امریکا کے روبی گورڈن نے تیسری پوزیشن پر رہے۔
برطانوی رائیڈر سام سنڈرلینڈ نے موٹرسائیکل کیٹگری میں کامیابی حاصل کی، بیونس آئرس سے ولاکارلوس تک کا فاصلہ ایک گھنٹہ اٹھارہ منٹ اور ستاون سیکنڈ میں طے کیا۔ ڈیفنڈنگ چیمپئن اسپین کے مارک کوما نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سماء