کراچی میں گھومنےوالےآوارہ کتوں پرمصیبت آگئی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Dog-Control-KHI-PKG-27-06.mp4"][/video]  

رپورٹر: فیصل خان

کراچی والوں کو اب کتوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ پانچ سال بعد کتے سڑکوں پر کہیں دکھائی نہیں دیں گے۔

کراچی کی سڑکوں پر پھرنےوالےآوارہ کتوں کوریبیز سے چھٹکارے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔اس کےساتھ ہی ان کی نسل روکنے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ پانچ سال میں کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تمام کتے طبعی موت مرکرختم ہوجائیں گے اورکتوں کی نئی نسل نہیں آسکےگی۔

کراچی میں روزانہ لگ بھگ سو لوگوں کو آوارہ کتے کاٹ لیتے ہیں۔ پچاس ہزار ٹیکوں کی مہم فروری میں انڈس اسپتال نے کے ایم سی اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر شروع کی ہے۔ ابراہیم حیدری کے اس خصوصی مرکز میں ہر روز درجن بھر ٹیکے لگانے اور آپریشنز کا کام جاری ہے۔

کتوں کو پکڑنے والی ٹیم سویرے اپنے کام پر نکل جاتی ہے اورسڑکوں پرپھرنےوالےکتوں کوپکڑکریہ ٹیکے لگاتی ہے۔

Tabool ads will show in this div