قلات میں مسافر کوچ الٹ گئی

Jun 30, 2018
 

قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی حادثے میں چالیس کے قریب مسافر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے

کوئٹہ سے پنجگور جانےوالی مسافر کوچ  قلات کے علاقے سنگداس کے قریب اگلا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گہرے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چالیس کے قریب مسافر زخمی ہو گئےہیں، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، اطلاع ملتے ہیں زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس پولیس کی گاڑیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں کے زریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایاگیا،جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنا شروع کردیا گیا ہے، ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں

Qalat

Tabool ads will show in this div