فٹبال عالمی کپ، کوارٹر فائنل لائن اپ کا آغاز

ورلڈ کپ فٹ بال2018 میں شامل ٹیموں کے نتائچ سامنے آنے کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کا فیصلہ ہوگیا۔ سولہ ٹیمیں ایونٹ سے باہر اور سولہ ٹیمیں ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں ہیں۔ نتائج کے بعد پری کوارٹر فائنلز لائن اپ مکمل ہو گئی۔

روس میں جاری میگا ایونٹ میں آج ہونے والے پہلے ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹائن کا مقابلہ فرانس سے ، جب کہ دوسرے میچ میں یوراگوئے پرتگال سے ٹکرائے گا۔ دونوں میچز میں تگڑی ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگی۔ ہارنے والی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹائے گی۔

سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔16 ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی کی جنگ لڑیں گی۔ دنیا بھر میں موجود فٹ بال کے مداح میسی اور رونالڈو کو آج ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کے اب تک ہونے والے 48 میچز میں 116 گول اسکور کیے گئے ہیں۔

WorldCup

WC2018

Tabool ads will show in this div