منی لانڈرنگ کا الزام، ملک ریاض کے داماد سے ایف آئی اے کی 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Bahria-Case-2100-02.mp4"][/video]

سندھ ميں منی لانڈرنگ کيس پر ايف آئی اے حرکت ميں آگئی، آصف زرداری کے قريبی ساتھی پھر مشکل ميں پڑگئے، ملک ریاض کے داماد زين ملک سے لاہور ایئرپورٹ پر 5 گھنٹے تفتيش کی گئی۔

نمائندہ سماء کے مطابق سندھ میں منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے آصف زرداری کے قریبی ساتھی ملک ریاض کے داماد زین ملک کو لاہور ایئرپورٹ پر 5 گھنٹے تک حراست میں رکھ کر تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق ملک ریاض کے داماد پر سندھ اور سمٹ بینک سے 35 ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام ہے۔

زين ملک بدھ 27 جون کی رات 2 بجے دبئی سے فلائٹ نمبر ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے تھے، جہاں انہیں منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا، انہیں 5 گھنٹے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری کے قريبی ساتھی اور معروف بينکر کو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر کراچی سے دبئی جانے کی اجازت نہيں دی گئی تھی۔

ASIF ZARDARI

Zain malik

son in law

SINDH BANK

Summit Bank

Tabool ads will show in this div