پی ٹی آئی امیدوار راجہ بشارت مشکل میں، سیمل کامران کا بیوی ہونیکا دعویٰ

 

راجہ بشارت ايک بار پھر مشکل ميں پڑگئے، سیمل کامران نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینے پر اعتراض کردیا، عمران خان کی گاڑی کے آگے بیٹھ گئیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ راجہ بشارت کی بیوی ہیں، راجہ بشارت نے دعوے کی تردید کردی۔

نمائندہ سماء کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی سيمل کامران نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ بشارت نے ان سے نکاح کيا مگر اب وہ اس حقيقت سے انکار کر رہے ہيں۔

پی ٹی آئی راجہ بشارت سے ٹکٹ واپس لے، سیمل کامران نے عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج شروع کردیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی گاڑی کے آگے بیٹھ گئیں۔ کہتی ہیں کہ راجہ بشارت نے مجھ سے نکاح کیا، مگر اب اس حقیقت سے انکار کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے راجہ بشارت کو پی پی 14 راولپنڈی سے امیدوار نامزد کیا ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت کہتے ہیں یہ سب بلیک میلنگ ہے، اگر ان کیخلاف مقدمات ہيں تو کاغذات نامزدگی کیسے منظور ہوئے، سيمل کامران کو بیوی ماننے سے بھی انکار کردیا، بولے کہ وہ میری بیوی نہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

MPA

Election 2018

Raja Basharat

Seemal Kamran

#GE2018

PP 14

Tabool ads will show in this div