حکومتی ٹیم کے رکن عرفان صدیقی کا طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا خیر مقدم

اسٹاف رپورٹ


 اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر اور حکومتی ٹیم کے رکن عرفان صدیقی نے طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کا خیرمقدم کیا ہے اور جلد از جلد مذاکراتی عمل شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔


حکومتی ٹیم نے طالبان کی جانب سے رابطہ کار کمیٹی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا۔


سرکاری ٹی وی پر نشر بیان میں عرفان صدیقی نے جلد از جلد مذاکرات کے آغاز کی خواہش ظاہر کی، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی کمیٹی میں شریک شخصیات محترم ہیں، جلد ازجلد سنجیدہ مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں، رابطہ کار کمیٹی کے گرین سگنل کا انتظار ہے۔


عرفان صدیقی نے خونریزی کے خاتمے اور امن عمل کامیاب بنانے کیلئے علماء کی اپیل کو بھی خوش آئند قرار دیا اور سنجیدگی، حقیقت پسندی اور خیرخواہی کے جذبے کو پروان چڑھانے پر زور دیا۔ سماء

کی

کے

کا

jundullah

reply

Benazir

phone

Tabool ads will show in this div