ورلڈ کپ 2015ء : پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

لاہور : ورلڈ کپ کرکٹ کے آغاز میں صرف ایک ماہ باقی ہے، پاکستانی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی، کپتان اورکھلاڑیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ميگا ايونٹ ميں ٹيم بہترين کارکردگی دکھائے گی۔

لاہور میں سجائی گئی رنگا رنگ تقریب میں 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم، پی سی بی حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کیلئے تیار نئی کٹ پہنی ہوئی تھی، اس موقع پر شاہد آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

کپتان مصباح الحق نے اُمید ظاہر کی کہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، قوم سپورٹ اور دعا کرے ہم دوا کریں گے۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ ميں توقعات پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھرپور محنت کررہے ہیں، نتائج بھی اچھے ہوں گے۔ عمر اکمل کہتے ہیں کہ کس نمبر پر کھيلنا ہے اس کا فيصلہ ٹيم انتظاميہ کرے گی۔ یونس خان نے بھی میگا ایونٹ میں ٹیم کی اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کی۔ سماء

glasses