فیفا ورلڈ کپ، آر یا پار کا مرحلہ ہفتہ سے شروع

فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہفتہ سے ہو رہا ہے، جہاں فرانس۔ ارجنٹینا اور پرتگال اور یوراگوئے کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

فیفاورلڈ کپ کے گروپ میچز ختم ہوگئے، جس کے بعد سولہ ٹیمیں ایونٹ سے باہر اور سولہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پھونک پھونک کرقدم رکھنا ہوگا۔ ایک غلطی اور ورلڈ کپ میں دوڑ کی کہانی ختم ہو جائے گی۔

ناک آؤٹ مرحلے میں ہفتے کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ فرانس اور ارجنٹینا، جب کہ یوراگوئے کا پرتگال سے جوڑ پڑے گا۔

اسپین، روس، ڈنمارک اور کروشیا میں بھی کوارٹر فائنلز تک رسائی کی جنگ ہوگی۔ برازیل کا میکسیکو اور بیلجیئم کا جاپان سے آمنا سامنا ہوگا۔ سوئیڈن کا سوئٹزرلینڈ سے اور کولمبیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی ٹکرائیں گی۔

WC2018

worldcup2018

KNOCKOUT

Tabool ads will show in this div