مسلم لیگ نون انتخابات میں 2013 سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرےگی،احسن اقبال

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/QF-Ahsan-iqbal-Montage-29-06.mp4"][/video]

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے مسلم ليگ ن کيخلاف کارروائيوں کويکطرفہ قرارديديا۔ انھوں نے دعوي کيا کہ صرف ايک پارٹي کٹہرے ميں کھڑي نظرآتي ہے ۔

لاہورمیں میڈیاسے بات کرتےہوئےسابق وفاقي وزير نے سربراہ تحريک انصاف پرالزامات کي بوچھاڑکردي۔انھوں نےکہا کہ عمران خان خود اپنے غبارے سے ہوانکال رہے ہيں۔انہيں مسلم ليگ کي دشمني کي ضرورت نہيں۔ دوسري پارٹيوں کے بھگوڑے کيسے نياپاکستان بنائيں گے۔انصاف کي بات کرنے والوں نے اپنے کارکنان سے انصاف نہيں کيا۔

احسن اقبال کامزید کہناتھاکہ مسلم ليگ کيخلاف يکطرفہ کارروائياں ہورہي ہيں،ايک پارٹي کٹہرے ميں کھڑي نظرآتي ہے۔احسن اقبال نےدعوی کیاکہ مسلم ليگ 2013سے بڑي کاميابي حاصل کرے گي۔

elections 2018

Tabool ads will show in this div