پشاور بورڈ کے نتائج، سرکاری اسکول ٹاپ 20 پوزیشن سے باہر

Image result for ‫تعلیمی اصلاحات خیبر پختونخوا‬‎

تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل تعلیمی اصلاحات کے دعوے کے باوجود سرکاری اسکولوں کی کارکردگی جوں کی توں کی ہے جس کی ایک جھلک پشاور بورڈ کے میٹرک نتائج میں دیکھی گئی۔

گزشتہ روز پشاور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کیا جس میں ٹاپ 20 پوزیشن ہولڈرز میں سے ایک بھی سرکاری اسکول شامل نہیں ہے۔ ہمیشہ کی طرح نجی اسکولز ہی نتائج پر چھائے رہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں روپے تعلیمی اصلاحات کے نام پر خرچ کئے ہیں اور عمران خان اپنی تقریروں میں یہ کہتے رہے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں بہتری کی بدولت تقریبا ایک لاکھ بچے پرائیویٹ سے سرکاری اسکولوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

KPK

IK

Peshawar Board

Tabool ads will show in this div