برطانوی صحافی مظہر محمود جھوٹا قرار، فکسنگ ثبوت پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ

لندن : پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فکسرز قرار دلوانے والے برطانوی صحافی مظہر محمود کو برٹش کورٹ نے جھوٹا قرار دے ديا، سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کیخلاف پیش کردہ ثبوت بھی دوبارہ جانچے جائیں گے۔

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کھلاڑیوں کی کہانی میں نیا ٹوئسٹ آگیا، سلمان، آصف اور عامر مجرم تھے یا انہیں پھنسانے والا برطانوی صحافی جھوٹا تھا؟، جس برطانوی کورٹ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائی تھیں، آج اسی عدالت نے برطانوی صحافی مظہر محمود کو جھوٹا قرار دے دیا۔

مظہر محمود کی اب تک کی انویسٹی گیشن رپورٹنگ کے ثبوتوں کو دوبارہ سے جانچنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا، پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے کیس بھی دوبارہ سے کھلیں گے، پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف پیش کردہ ثبوتوں کی دوبارہ سے جانچ ہوگی، جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

نظر ثانی کے دوران اگر پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف پیش کئے گئے ثبوت جھوٹے نکلے تو پھر کیا ہوگا؟، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔ سماء

فیصلہ

Pakistan Army

صحافی

Tabool ads will show in this div