عمران خان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے، اعجاز چوہدری

اسٹاف رپورٹ


لاہور : تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتے۔


پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری کا سماء سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ طالبان کو عمران خان کا کردار قومی سطح پر دیکھنا چاہئے، وہ مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔


انہوں نے مزید کہا کہ آئینی حدود میں مذاکراتی عمل کو نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں، 2 سے 3 ہفتے میں مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز ہونا چاہئے۔


وہ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام ملکی سیاسی جماعتوں کو طالبان سے مذاکراتی عمل یں اعتماد میں لینا چاہئے۔


واضح رہے کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ طالبان اپنے نمائندے اپنی صفوں سے چنیں۔ سماء

کی

کا

عمران

خان

law

rape

Benazir

humanitarian

island

Tabool ads will show in this div