دوسرا ٹی 20 : پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو ہرادیا، ثناء میر کی ہیٹ ٹرک
اسٹاف رپورٹ
شارجہ : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 میں 55 رنز سے ہرادیا، کپتان ثناء میر نے ہیٹ ٹرک کی، 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
شارجہ میں کھيلے گئے دوسرے میچ ميں پاکستان نے 6 وکٹوں پر 124 رنز بنائے، کپتان ثناء میر 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، جواب میں کپتان کی تباہ کن بولنگ سے سری لنکن ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ثناء نے تیرہویں اوور میں ہیٹ ٹرک کی، کپتان نے 4 اور بسمہ معروف نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ثناء میر کو شاندار آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سماء