بیلجئیم نے انگلینڈ کو شکست دیکر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
فیفا ورلڈ کپ میں بیلجئیم نے انگلینڈ کو ايک صفر سے شکست دے کر گروپ جی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ تیونس نے پاناما کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
گروپ جی کے میچ میں بیلجئیم اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے پر کسی کو گول کرنے میں کامیابی نہ مل سکی۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں بیلجئیم کي ٹيم نے گول کرکے برتری حاصل کرلي۔ اس کاميابي کے بعد بليجيم گروپ جي کي ٹاپ ٹيم بن گئي۔
گروپ جی کے ہی دوسرے میچ میں تیونس نے پاناما کو 1۔2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہیں۔
گروپ ایچ
اس طرح گروپ ایچ سے کولمبیا اور جاپان نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ سنسنی خیز میچ میں کولمبیا نے سینیگال اور پولینڈ نے جاپان کو شکست دی۔
راونڈ آف سکسٹین میں رسائی کیلیے سینیگال اور کولمبیا کےدرمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں کولمبیا نے گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ سینگال جوابی گول کرنے میں ناکام رہی۔
ادہر جاپان اور پولینڈ کے درمیان میچ ایک صفر سے پولش ٹیم کے نام رہا۔ پولینڈ نے میچ تو جیت لیا مگر جاپان نے اگلے مرحلے کے لیے سیٹ کنفرم کرلی۔