لاہورہائی کورٹ نے فوادچوہدری کوانتخابات لڑنےکی اجازت دےدی

Jun 28, 2018
  [caption id="attachment_1174852" align="alignnone" width="640"] Artwork by Shaikh Faisal Rasheed[/caption] [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Fawad-Decision-Lhr-Toqeer-Pkg-28-06.mp4"][/video]

لاہورہائي کورٹ نےفوادچوہدري کواليکشن لڑنے کي اجازت دے دي۔ فوادچوہدري نےکہاہےکہ اليکشن ٹربيونل کا فيصلہ مضحکہ خيز تھا،مخالفين کي خوشياں چوبيس گھنٹوں ميں ہي دم توڑ گئيں۔

فواد چوہدري نے لاہور ہائي کورٹ ميں اپيل دائر کی تھی کہ اليکشن ٹربيونل کا انھیں نااہل کرنےکافيصلہ درست نہيں۔ ان کی درخواست میں ٹربیونل کے فیصلے میں موجود نقائص پرتفصیلی بحث درج کی گئی۔فواد چوہدري نےاليکشن ٹريبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ جج 1 روز قبل اس درخواست کو مسترد کرچکے تھے،جج صاحب کا یہ اقدام عدالتی مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔عدالت نے اين اے 67 جہلم سےفواہدچوہدری کواليکشن لڑنے کي اجازت دے دي۔اليکشن کميشن کو تين جولائي کے لئے نوٹس جاري کردئےگئےہیں۔

گذشتہ روز اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کو تاحیات نااہل قراردیاتھا۔ فوادچوہدری کوآرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل کیاگیاتھا۔ جسٹس عبادالرحمان نے4صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھاجس کے مطابق پی ٹی آئی رہنمافوادچوہدری دیانتداراورامین نہیں رہے۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری بھی تاحیات نااہل قرار

فیصلے میں کہا گیا تھاکہ کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں حقائق چھپانے پرانھیٴں نااہل قراردیاگیا۔فوادچوہدری نے3سال میں غیر ملکی دوروں پر32لاکھ سے زائد خرچ کئےجبکہ غیرملکی دوروں کےاخراجات ٹیکس ریٹرن میں ظاہرنہیں کئےگئے۔

PTI

fawad chauhdary

Tabool ads will show in this div