الیکشن میں دھاندلی،بلوچ پشتون تضاد ،علاقائی ترقی

الیکشن میں دھاندلی نظر آرہی ہے،مجھے نااہل کرنے کا کوئی جواز نہیں،سردار یار محمد رند روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اس بار الیکشن صرف آراوز اور ڈی آراوز کا الیکشن ہوگا،جس میں عوام کا کوئی عمل دخل نظر نہیں آرہا،جس ڈگری پر الیکشن لڑ چکا ہوں اسی ڈگری کو جعلی قرار دے کر مجھے نااہل قرار دیاجاتا ہے،مجھے الیکشن سے الگ کر کے بلوچستان کی عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ایماندار شخص ہے جب کہ زرداری اور نواز شریف نے ملک کو لوٹا ہے اور مولانا فضل الرحمان مفادات کے لیے ہر پارٹی کا حصہ بن جاتے ہیں ۔

بلوچستان کا مسلہ فرقہ واریت اور بلوچ پشتون تضاد نہیں بلکہ وسائل پر اختیار کا ہے،لشکری رئیسانی روزنامہ آزادی کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں جو حالات پیدا کئے گئے ہیں وہ ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہیں ،اور رہی سہی کسر نادیدہ قوتیں پوری کر دیتی ہیں آج بلوچستان میں دوبارہ ایک پارٹی کو سامنے لایا جارہا ہے جس کا مقصد بلوچستان کے ساحل و وسائل پر قبضہ کرنا ہے ،آج جب الیکشن قریب آئے ہیں تو اس پارٹی کو بلوچستان کا خیال آیا ہےمگر اس سیاسی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ۔

سی پیک علاقائی ترقی کے لیے بنیاد فراہم کر ے گا ،چین روزنامہ جنگ کوئٹہ پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈآف مشن لی جیان ژاو کا پاک انسٹیٹوٹ آف پیس اسٹیڈی کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں باہمی روابط اور علاقائی معیشت کے عنوان سے دو روزہ سیمینار میں ان کا کہنا تھا کہ باہمی رابطوں سے پاکستان چین اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کاروبار،روزگار،تعلیم وتربیت اور سماجی اور معاشی ترقی کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ چین جنوبی ایشیا میں ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ،اور سی پیک علاقائی ترقی کے لیے بنیاد فراہم کر ے گا ۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا سختی سے نوٹس لے لیا روزنامہ انتخاب حب سوشل میڈیا میں چلنے والی ویڈیو جس میں لیویز کی سرکاری گاڑی پر بلوچستان عوامی پارٹی کا جھنڈا لگا تھا پرڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر نے نوٹس لے لیااور سرکاری گاڑی پر جھنڈا لگانے والوں کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں پر سیاسی کارکن کی جانب سے آئندہ جھنڈا لگانے پر فوری طورپر کاروائی ہو گی۔

Balochsitan

BAP

Eelection 2018

sardar yaar mohammad rind

Lashkari Raisani

Tabool ads will show in this div