عمران خان کی بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی جہاں دربار کے سجادہ نشین نے ان کو دستار پہنایا۔

تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی آمد کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تاہم میڈیا کے نمائندے موقع پر پہنچ گئے لیکن عمران خان میڈیا ٹاک سے گریز کیا۔

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/IK-IN-PAKPATTAN-NEW-VO-28-06.mp4"][/video]

بعد ازاں ایک موبائل صارف کی بنائی ہوئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ عمران خان کے ہمراہ زلفی بخاری بھی نظر آئے۔ دونوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا بھی مانگی۔

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

IK

pakpatan

BUSHRA BIBI

BABA FAREED

Tabool ads will show in this div