دھابیجی میں پانی کی لائن پھٹنےسےکراچی کوفراہمی آب متاثرہونےکاخدشہ

دھابيجي ميں بجلي کے اچانک بريک ڈاؤن سے پھٹنے والي لائن کي مرمت کا کام شروع کردياگیا ہے۔

سماءکےمطابق دھابیجی سے کراچی کوپانی کی فراہمي روک دي گئي ہے۔لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے ميں مکمل کرلياجائےگا۔ لائن کی مرمت کےلیےہیوی مشینری اور عملہ وقوعہ پر پہنچ گیاہے۔

ایم ڈی واٹربورڈخالدشیخ نےتصدیق کی ہےکہ متاثرہ لائن سے پانی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ ایم ڈی واٹربورڈ نےدعویٰ کیاہےکہ لائن کی مرمت 24 گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی تاہم کراچی کو پانی کی فراہمی میں زیادہ فرق نہیں پڑےگا۔خالد شیخ کےمطابق متبادل لائنوں سے شہر کو فراہمی آب جاری ہے۔

water supply

Dhabeji

Tabool ads will show in this div