ٹرمپ اور پوٹن پہلی باضابطہ ملاقات پر متفق

روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی با ضابطہ ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں صدور کے مابین تاریخی ملاقات کے وقت اور مقام کا اعلان آج کیا جائے گا۔

 پوٹن کے مشیر یوری اُشکوف نے کہا ہے کہ ملاقات کی تاریخ اور مقام بھی طے پا چکا ہے۔ دونوں رہنما کسی تیسرے ملک میں ملاقات کریں گے۔ اشکوف نے یہ اعلان ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے ملاقات کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ میڈیا میں کئی ہفتوں سے ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات آئندہ ماہ ویانا میں ہو گی۔

متوقع طور پر یہ ملاقات اُس وقت ہوگی جب ٹرمپ 11 اور 12 جولائی کو نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے یا 13 جولائی کو وہ برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ اُن مقامات میں ویانا یا ہیلسنکی شامل ہیں۔

ٹرمپ اور پوٹن بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں کے احاطے سے باہر مل چکے ہیں جب کہ اُنہوں نے متعدد بار ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی ہے تاہم یہ دونوں کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔

RUSSIA

MEETING

Tabool ads will show in this div