ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کے دلائل مکمل

احتساب عدالت میں نواز خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے حتمی دلائل مکمل ہوگئے، سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں غیر قانونی اثاثہ جات ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل مکمل کرلئے، مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کل سے دلائل شروع کریں گے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ آپ اپنے دفاع میں کوئی گواہ پیش کردیتے، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ استغاثہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے، واجد ضیاء نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں کے زیر کفالت ہونا ثابت نہیں ہوا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ماشاء اللہ آج تو دلائل ختم ہوگئے، خواجہ صاحب کل آرام کرلیں، جس پر خواجہ حارث بولے کہ میں جمعہ کو آنے کو تیار ہوں۔

احتساب عدالت کے جج نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

nab reference

Panama

Khwaja Haris

Tabool ads will show in this div