اچھا کرکٹر اور اچھا انسان بن کر دکھاؤں گا، محمد عامر کا عزم

اسٹاف رپورٹ

لاہور : اسپاٹ فکسنگ اسکينڈل ميں سزا پانے والے محمد عامر کہتے ہيں کہ وہ نئے سرے سے کرکٹ کا آغاز کريں گے، قوم کو ایک اچھا کرکٹر بننے کے ساتھ اچھا انسان بھی بن کر دکھائيں گے، انہوں نے سزا ميں کمی کیلئے پی سی بی کی کوششوں پر شکريہ بھی ادا کيا۔

معافی ملنے پر تلافی کرنے کیلئے تيار محمد عامر ايک بار پھر اپنی ان سوئنگ اور آوٹ سوئنگ کا جادو جگائيں گے اور بلے بازوں کے چھکے چھڑائيں گے۔
آئی سی سی نے  سزا ميں کمی کی تو عامر کو اپنی صلاحيتوں کا لوہا منوانے کا ايک اور موقع مل گيا، کہتے ہيں کہ مکمل فٹ ہوں اور تمام تر توجہ صرف کارکردگی بہتر بنانے پر ہوگی۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ 2019ء کے ورلڈ کپ ميں کھيلنے کی بھرپور کوشش کريں گے، فاسٹ بولر نے سزا ميں کمی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ڈوميسٹک کرکٹ ميں واپسی کی خوشی ميں نوجوان کرکٹر نے ميڈيا کے نمائندوں ميں مٹھائی بھی تقسيم کی۔ سماء

mac

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div